جج کو غلطی سے گیند مارنے پر نواک جوکوچ یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی


نیویارک: ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکوچ کو یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے دوران اپنے حریف کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے پر جوکوچ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گیند کو اسمیش کیا جو لائن جج کو جا لگی۔

رپورٹ کے مطابق نواک جوکوچ کا یہ عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں نوواک جوکووچ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس صورتحال نے مجھے اداس اور نڈھال کر دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین سے میری بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ لائن جج خیریت سے ہیں۔

سربین کھلاڑی نے لائن جج سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کو بطور کھلاڑی اور انسان ایک سبق کے طور پر استعمال کروں گا۔


متعلقہ خبریں