سندھ میں زیادہ تباہی بارشوں سے نہیں، سیم نالوں سے ہوئی: حلیم عادل

سندھ: قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ این آئی سی وی ڈی منتقل

نواب شاہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر گزشتہ 12 سال سے قابض پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

حکومت سندھ کو پیسے نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اعتماد نہیں ،شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ آصف زرداری اورصوبائی وزیر صحت کے وی آئی پی ضلع کی حالت دیکھ کررونا آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں زیادہ تباہی بارشوں سے نہیں، ایل بی او ڈی کے سیم نالوں سے ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ آصف زرداری کے آبائی حلقے سے ابھی تک برساتی پانی نہیں نکالا جا سکا ہے۔

ارباب اقتدار میں شرم ہے تو قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضلعی حکومت کا کام ہے کہ وہ برسات اور سیم نالوں کا پانی نکالے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی کچھ دیر قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے حکومت سندھ کو نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اس پر اعتماد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس بات کی خواہش مند ہے کہ جو پیسے دیے جائیں وہ کراچی کے عوام پر خرچ ہوں۔

کراچی، تباہی کے ذمہ دار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ہیں۔ حلیم عادل شیخ

سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سندھ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ حالیہ بارشوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں