سعودی فرمانروا اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا نے کہا ہے کہ سعودی عرب روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات اطمینان بخش ہیں، تیل کی عالمی منڈی اوپیک پلس میں روس کا کردار اہم ہے۔

شاہ سلمان اور ولادی میرپیوٹن نےجی 20 کے بزنس گروپ کی مختلف کاوشوں کا جائزہ بھی لیا۔

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ سعوی فرمانروا شاہ سلمان  نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

سعودی میڈیا کےمطابق،شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کوسراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل چاہتا ہے۔

ٹیلی فونک بات چیت میں آئندہ ہونے والے جی 20 اجلاس بارے میں گفتگو کیساتھ کورونا وبا کے اثرات کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں