خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، فواد چوہدری

سعودی عرب کے وزیرخارجہ کل پاکستان آئیں گے، فواد چوہدری

فائل/ فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکےلیےبہت سےنئے راستےتلاش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنےسے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنےکی طاقت دی۔ ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔ یہ ایسےافراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شارٹ فلم میں دکھائے گئے جوڑے کے لیے ستارہ خدمت کا اعلان کیاگیا۔ یہی وہ وقت ہے جب ہم ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

خیال رہے کہ 15 کے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کو معذور نہ کہنے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ پاکستان نے معذور افراد کوٹہ کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں اور سرکاری خط و کتابت، سرکولرز اور نوٹیفکیشن میں معذور نہ لکھا جائے۔

فیصلے میں حکم دیا گیا تھا کہ ڈس ایبل کی جگہ پرسن ود ڈس ابیلیٹی یا پرسن ود ڈفرنٹ ابیلیٹیز لکھا جائے اور معذور افراد کے لیے ملازمت کے خصوصی انتظامات کیے جائیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 81 میں سے 5 سیٹوں پر معذور کوٹہ پر ملازمت بنتی ہے لیکن 81 سیٹوں میں سے صرف عاصمہ قاسم کو معذور کوٹہ پر ملازمت دی گئی۔ معذورلفظ استعمال کرنے سے کسی بھی شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں