مسائل کے حل کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، گورنر سندھ

مسائل کے حل کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، گورنر سندھ

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول حکومت بند کردے گی، شفقت محمود

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں ںے کہا کہ کراچی پیکج میں 62 فیصد وفاق اور38 فیصد حکومت سندھ کا حصہ ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی پیکج سے متعلق گزشتہ روز تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی سرکلرریلوے بھی پیکیج میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمل درآمد کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹرپر سب سے مشاورت ہوئی تھی، سب کی حمایت حاصل ہے۔

کراچی پیکج: اسد عمر کی وفاقی وزارتوں کو کام شروع کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک دوسرے مہمان سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کراچی پیکیج پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ جن پراجیکٹس پر کام ہونا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اس کی تفصیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی جانب سے کراچی میں شروع کیے گئے منصوبوں کی لاگت 800 ارب ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی نے پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے کیے جانے والے استفسار پر کہا کہ پیکیج میں وہ منصوبے بھی شامل ہیں جن کا سندھ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔

کراچی کے منصوبوں پر 62 فیصد رقم وفاق، 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کریگی

صوبائی وزیرسعیدغنی نے اعتراف کیا کہ اگر اتنی خطیر رقم کراچی میں خرچ ہو گی تو فرق ضرور پڑے گا۔


متعلقہ خبریں