ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں موسم خشک، دن کے اوقات میں گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں زیادہ تباہی بارشوں سے نہیں، سیم نالوں سے ہوئی: حلیم عادل

دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور کرم کےاضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کی نوید سنائی ہے۔

سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کرم ایجنسی کے مختلف مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہوا۔ مری، جہلم، ٹیکسلا، اٹک، سیالکوٹ اور کھاریاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شکرگڑھ، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور شانگلہ کے مختلف حصوں میں بھی تیزآندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز موسم گرم اور خشک رہنے کی نوید سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں