حکومت نواز شریف کو واپس لانا نہیں چاہتی، خواجہ سعد رفیق


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ باتوں سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی سابق وزیر اعظم نواز شریف واپس آئیں کیونکہ نواز شریف کو واپس لاکر صورت حال پر یہ حکومت قابو نہیں پا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے ملک کے لیے پارلیمانی نظام کا انتخاب کیا اور پارلیمانی ڈھانچے کی تبدیلی آئینی ڈھانچہ بدلنے کے مترادف ہے۔ باتوں سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے جبکہ کراچی پیکج وہی سبز باغ ہیں جو کئی سال عمران خان نے قوم کو دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی

خواجہ سعد رفیق نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) کے نتائج امید افزا ہوں گے۔ پاکستان کا اینمل ڈویلپمنٹ پروگرام 600 یا 700 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت نئی آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں