اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک کو سنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں جبکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی سرخرو ہو گا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔

اس سے قبل ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کی ذمہ داری فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو سونپی گئی ہے۔ نواز شریف کو واپس لانے کی بات ہوئی ہے لیکن عملی اقدام بھی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کو واپس لانا نہیں چاہتی، خواجہ سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ اور نواز شریف جیسے لوگ دوسرے ملکوں کا اثاثہ بن جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو واپس لانے کے لیے پیچیدگیاں حائل ہوتی ہیں لیکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں