اسٹاک مارکیٹ میں 354 پوائنٹس کی کمی


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام پر 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار941 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں 66کروڑ شئیرزکےسودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا تھا

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 23 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 295 کی سطح پر بندا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 388,893,229 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,808,123,463 بنتی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی تھی۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں