پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کیلئے جنگیں کراتا ہے، صدر ٹرمپ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل پینٹاگون پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کے لیے جنگیں کراتا ہے جبکہ وہ اب امریکا کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے نکال رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران پینٹاگون پر برس پڑے۔ انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کو نوازنے کے لیے دنیا بھر میں جنگیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اقدار کیلئے خطرہ قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے  پینٹاگون سے متعلق دنیا کے تاثر پر مہر ثبت کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جنگوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔

امریکی الیکشن پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ  صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر حملوں کے بعد پینٹاگون پر تنقید  بھی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔

قبل ازیں امریکی ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تشدد کو نہیں روک سکتے کیونکہ برسوں انہوں نے خود لوگوں کو مشتعل کیا ہے۔

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر مظاہروں کے دوران افراتفری، یہ ٹرمپ کا امن و امان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت پہلے ملک میں اخلاقی قیادت کو ختم کردیا تھا اور وہ تشدد روکنے کے بھی اہل نہیں کیونکہ خود لوگوں کو تشدد پر اکسانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فکر نہ کریں، چار نومبر کے بعد سب کچھ کھول دوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے حامیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں، یہ ان کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔

جوبائیڈن نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی کو یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کیا جائے توتشدد کم ہوگا؟

امریکی ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار اور تشدد کرنا احتجاج نہیں، کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں