ڈیڈ لائن گزر گئی، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ مکمل نہ ہوسکا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت کی جانب سے لاہور شہر میں ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا گیا فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے پر کام ڈید لائن گزرنے کے باوجود پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ کیلئے وزیراعلی پنجاب نے ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم منصوبے پر کام ہنوز جاری ہے۔ تعمیراتی کام کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں دقت کا سامنا ہے
فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد وزیر اعلی عثمان بزدار نے اٹھارہ مئی کو رکھا، جون میں کام  کا آغاز ہوا اور تکمیل کی ڈیڈ لائن چھ ستمبر کی دی گئی، مگر ابھی کام جاری ہے۔

حالیہ بارشوں کے دوران انڈر پاس کی کھدائی والی جگہ پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوا اور ژترنگ بھی بکھر گئی،، تعمیراتی کام کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

شہاریوں کا کہنا ہے کہ راستہ نہ ہونے کے سبب گھوم کر جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فردوس مارکیٹ آنے اور جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں جلد منصوبہ مکمل ہو پائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت جو ڈیڈ لائن دیتی تھی اس میں کم از کم کام تو مکمل ہوجاتا تھا۔
انڈر پاس پراجیکٹ پر کام کرنیوالے انجئیرز کے مطابق بارش کی وجہ سے پریشانی ہوئی، اب کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں