لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع

لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع

لاہور: پنجاب میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نامزد کیے جانے والے نئے آئی جی پنجاب پولیس مجھ سے جونیئر ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود کی جانب سے اس ضمن میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ جونیئر آفیسر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا ہوں۔

پنجاب پولیس: دو سال کے عرصہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے؟

ذرائع کے مطابق اپنے مؤقف سے ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کی سفارش پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا ہے۔ ان کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سفارش پرانعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات تھے۔ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سابق آئی جی شعیب دستگیرکو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ لگا دیا ہے۔

جنوبی پنجاب: ایڈیشنل آئی جی پولیس کا عہدہ خالی ہو گیا

ذرائع کے مطابق مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر صوبائی حکومت سے ناراض ہوئے تھے اور احتجاجا تین روز سے دفتر بھی نہیں گئے تھے۔


متعلقہ خبریں