پنجاب حکومت کا شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں  شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں جس کی حتمی منظوری کمیٹی برائے انسداد کورونا دے گی۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت شادی ہال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب: شادی ہالز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے مطابق تمام سفارشات کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ہی شادی ہالز اور دیگر کاروبار کو کھولنے کی حتمی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے پنجاب شادی  ہالز ایسوسی ایشن سے وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ  ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شادی ہالز کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: شادی ہالز کھولنے پر غور، ایس اوپیز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پنجاب شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں، شادی ہالز 6 ماہ بند رہے، حکومت کو شادی ہالز سے وابستہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے معاشرے کا ہر طبقہ اور کاروبار متاثر ہوا، شادی  ہالز کو ٹیکسوں میں ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  میرپور آزاد کشمیر: شادی ہال زمین بوس، 15 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا


متعلقہ خبریں