ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بارشوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ خراب ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت اندرون سندھ میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے عون عباس کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ  وزیر اعظم نے کل اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ماڈل پناہ گاہ کے تصورکو پورے ملک تک وسیع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب طبقےکوسہولیات دینے کےلیے پرعزم ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے. ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سیلاب کے نقصانات خود برداشت کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں اندرون سندھ  کے حوالے سے بات ہوئی۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  بارشوں سے متاثرہ اندرون سندھ کی صورتحال سے آگاہ  بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اندرون سندھ حالات بہت ابتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ کے عوام بہت مشکل میں ہیں۔

سینیٹرشبلی فراز کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی اندرون سندھ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوامیں بارشوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔

لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا ہاوَسز کے تقریباً 1.1 ارب روپے کے بقایا جات ادا کردیے گئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ساجد گوندل کی بازیابی سے متعلق سیکریٹری داخلہ اورآئی جی کو بھی اجلاس میں بلایا گیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے بھرپورکوششیں کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد گوندل کی جلد بازیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث کورونا وبا پرقابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی بات مان کرملک بند کرتے تو زیادہ نقصان ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم  نے کورونا کوشکست دی بالکل اسی طرح مہنگائی کوشکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلےمشاورت سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس بریفنگ میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل ہے، ایک دم تبدیلی نہیں آتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی کام نہیں کرے گا تو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانی ہے تو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بات ماتحت افسران کی نہیں کام کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو لگاتے ہیں اور کس کو ہٹاتے ہیں۔

حکومت سندھ کو پیسے نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اعتماد نہیں ،شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا کہ یہ تو ہو گا کہ جو پرفارم نہیں کرے گا وہ تبدیل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں غیر منظور شدہ ہاوَسنگ سوسائٹیز کے مکینوں کو گیس و بجلی کنکشن کی فراہمی پر بات ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں