عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔

بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال: عثمان بزدار خود میدان میں آ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ یقین دہانی صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی۔

مختلف اضلاع سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گفتگو میں کہا کہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تشہیر کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چھوٹے ڈیمز پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اراکین اسمبلی سے بات چیت کے دوران ان پر زور دیا کہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔


متعلقہ خبریں