پنجاب میں ہر نئے آئی جی کو مخالفین کو نشانہ بنانے کا کہا جاتا ہے، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر نئے آئی جی کو مخالفین کو نشانہ بنانے کا کہا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلام ان پانچ آئی جیز کو جہنوں نے ان کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی جیز نے پی ٹی ائی کا نمائندہ بننے سے انکار کیا ۔ پولیس کا کوئی بھی افسر عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کا غیر قانونی حکم نہیں مانے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی نیا افسر آئی جی کےعہدے پر فائز ہو گا وہ نیب کی طرح انتقامی کارروائیاں نہیں کرے گا۔

شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

انہوں نے کہا کہ بیس ستمبر کو تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی میں اکھٹی ہوں گئی ۔ حکومت کراچی میں تباہی پر بھی سیاست کر رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف بتا چکے ہیں کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے جس میں ملکوں کے اندراندرونی انتشار پھیلائے جاتے ہیں، حکومتی پالسیاں پاکستان کو ہائبرڈ وار میں دھکیل رہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ سندھ میں غریب کسانوں کے لیے کیا کوئی امدادی پیکج کا اعلان ہوا، نمبرز اور اعداد وشمار کی  ہیر پھیر کر کے صرف عوام کو تسلی دی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی کی وجہ سےسندھ میں انتشار پھیل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں