’ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ سے متعلق اقدامات پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ہائرایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پرعمل درآمد سے متعلق لیے گئے اقدامات اور صوبے کی جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی، میرٹ پرعملدرآمد سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی، این سی او سی

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہائرایجوکیشن اور بنیادی تعلیم سے متعلق یکساں مواقع، میرٹ پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ و طلبا کے لیے سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں