ہواوے کا ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا اعلان


اسلام آباد: چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہواوے نے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان چینی کمپنی پاکستان کے سی ای اوکوئنگ مینگ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی موبائل کمپنی کےعہدیداروں کی ملاقات کے دوراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، مشیر تجارت رزاق داود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری اور چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ہواوے کا نیا 5 جی اسمارٹ فون مِنٹوں میں فروخت

چینی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی گئی۔ ہواوے کے عہداداروں نے وزیراعظم کو بتایا کہ چینی کمپنی پاکستانی حکومت کے آئی ٹی کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ ہے۔

ہواوے کے وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمپنی پاکستان یونیورسٹی کے طلبا کو اٗئی  ٹی کی جدید ترین صلاحتیوں سے آراستہ کرنے کے لیے تربیت دینے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ سی ایاوکوئنگ مینگ نےوزیراعظم کو بتایا کہ ہواوے آئی ٹی کے میدان میں نوجوان ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے ان کے وژن کی تائید کرتا ہے۔

وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہواوے پاکستان میں موبائل سیٹ بنانے کی سہولت کے قیام کے لیے بھی فیزبیلٹی پر کام کررہا ہے۔

اس موقع وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے چینی کمپنی کے نمائندے کو آگاہ کیا۔

ہواوے کے عہداداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں