حکومت نے ایڈ منسٹریٹرکے نام پہ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھا ہے،فیصل سبزواری


اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ایڈ منسٹریٹرکے نام پہ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھا ہے۔

ایم کیو ایم کا سندھ میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے وزیراعطم کی آمد سے قبل افتخار شالوانی کو ایڈ منسٹریٹر لگا دیا۔

سابق صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹرز کی تعیناتی پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ 12 سالوں میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں جعلی ڈومیسائل بنا کر کھا گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت سندھ نے گرین لائن میں بھی انور مجید کے بیٹوں کو لانے کے لیے رخنے ڈالے۔

کراچی ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے خلاف رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے مقامی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی ضروری ہے۔

سندھ کابینہ: وزیربلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پسند نا پسند پالیسی کے تحت ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں


متعلقہ خبریں