پولیس سروس کے افسر عمر شاہد کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسرعمرشاہد کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کردی ہیں۔

شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

ہم نیوز کے مطابق عمر شاہد اس وقت وفاقی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ عمر شاہد کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کا بھی تبادلہ کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انعام غنی نئے آئی جی پنجاب ہوں گے جب کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو سیکریٹری نارکوٹکس بورڈ نعینات کیا گیا ہے۔

لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع

وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا عہدہ خالی ہو گیا ہے جب کہ ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب طارق مسعود یاسین نے جونیئر افسر کی ماتحتی میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں