کراچی: گلشن اقبال کے مختلف بلاکوں میں گیس کی فراہمی معطل

ایس ایس جی سی: سی این جی اسٹیشنز کی 24 گھنٹو ں کے لیے بندش

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے مختلف بلاکوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد

ہم نیوز نے اس ضمن میں ترجمان ایس ایس جی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران چار انچ قطر کی گیس لائن لیک ہو گئی تھی۔

گیس چوری:سوئی سدرن کو سالانہ 2 ارب  روپے نقصان کا سامنا

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ہیوی لیکج کے باعث لائن کے متاثرہ حصے کو تبدیل کیا جانا ازحد ضروری ہے جس کی وجہ سے کچھ بلاکوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ہم نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلشن اقبال کے جن بلاکوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی ان میں 9،16،17 اور 19 شامل ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سائٹ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہے گی۔


متعلقہ خبریں