سمندری سرحد مسافروں کے لیے کھل گئی، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کے لیے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

میرے گھر کے سامنے سیلابی صورتحال ہے، علی زیدی نے ویڈیو شیئر کر دی

ہم نیوز کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ سمندری سرحد مسافروں کے لیے کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحری معیشت کی بہتری کے لیے وفاقی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کے متعلق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا تھا کہ زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے، علی زیدی

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عون عباس کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کی منطوری دی ہے۔


متعلقہ خبریں