برطانیہ میں کورونا وائرس پھر بےقابو، نئی پابندیاں عائد

فائل فوٹو


لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر بےقابو ہو گیا ہے جس کے باعث حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

حکومت برطانیہ نے ملک بھر میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: والد نے اپنے ہی بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کیا جائے گا جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن کریں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے جبکہ ریستوران سے بھی محض کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار822 افراد ہلاک اور دو کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 817 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں