پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے، شبلی فراز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل صورتحال میں معیشت کو بہتر کیا ہے جبکہ مکہ اور مدینہ میں بھی امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پر امن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے اور موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے۔ مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے جبکہ طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے تاہم مشکلات کے حل کے لیے یونیورسٹیوں میں تحقیقات ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الزام تراشی کی سیاست سے گریز کیا جائے، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا اور طلبا جب تک تمام واقعات کو جوڑیں گے نہیں مشکلات کا حل ناممکن ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین فیڈمک نے ملاقات کی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کام کو مزید تیز کریں گے اور انڈسٹریل زون میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں