سی سی پی او لاہور کی ذاتی گاڑی میں ڈیوٹی چیکنگ، اپنا چالان کرالیا


لاہور: سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ذاتی گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی چیک کرنے کے دوران اپنا چالان کرالیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ ٹریفک ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے اپنی ذاتی گاڑی میں نکلے وہ کینٹ کے علاقے سے جا رہے تھے کہ اہلکار کی جانب سے ان کا چالان کر دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور کا چالان دوران ڈرائیونگ فون سننے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا۔ سی سی پی او نے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی تھی۔

عمر شیخ نے اپنا چالان کروانے کے بعد آن لائن ادائیگی پر بھی کر دی۔ سی سی پی او لاہور نے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ ٹریفک وارڈنز کی طرف سے 3 اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

گزشتہ روز پنجاب کے آئی جی کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا جو سی سی پی او کی بغیر مشاورت تعیناتی پر ناراض تھے اور گزشتہ 3 روز سے دفتر نہیں جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ شعیب دستگیر کو 26 نومبر 2019 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔ شعیب دستگیر بطور آئی جی پنجاب 10 ماہ بھی مکمل نہ کرسکیں۔  پنجاب میں دو سالوں میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں