اقتصادی رابطہ کمیٹی، فائیو جی سروسز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اسپیکٹرم کے لیے ایڈوائزری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی جو مشیر خزانہ کی سربراہی میں وزرا آئی ٹی، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی اور مشیر تجارت پر مشتمل ہو گی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی فائیو جی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لے کر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سفارشات دے گی جبکہ ای سی سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے فیصلے میں ترمیم کی منظوری بھی دی ہے۔

نئے فیصلے کے مطابق 33 ارب سے زائد رقم پر 10 سے 20 سال کے لیے مارک اپ سبسڈی پر ہو گی اور 4 ارب 77 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ مالی سال کے مارک اپ کی مد میں فراہم کی جائے گی۔

ای سی سی نے برآمدی سیکٹر کے لیے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دے دی جبکہ روایتی نرخ پاور ڈویژن کی طرف سے جولائی اور اگست کے دوران کی گئی ورکنگ پر ہوں گے۔ برآمدی شعبے کو 7.7 سینٹ فی کلو واٹ پر جولائی اور اگست کے لیے بجلی فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں