میرا انسانوں کو دنیا سے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روبوٹ

میرا انسانوں کو دنیا سے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روبوٹ

برطانوی اخبار میں روبوٹ نے آرٹیکل لکھ کر اپنے پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی اور لکھا کہ میرا انسانوں کو دنیا سے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

روبوٹ کو انسانی خدشات کو دور کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کے بعد روبوٹ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب روبوٹ کورونا مریضوں کا سیمپل لیں گے

روبوٹ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد انسانی ترقی اور دنیا میں امن کا پھیلاؤ ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا تھا کہ قاتل روبوٹس اور اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ طاقت کے استعمال کے حوالے سے انسانی کنٹرول ختم کرنا انسانیت کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

رپورٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کو مکمل خودکار ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی لگانی ہو گی تاکہ قاتل روبوٹس کی تخلیق کی روک تھام ہوسکے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ 30 ممالک کی جانب سے ایسے بین الاقوامی معاہدے متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے جن کا مقصد طاقت کے استعمال میں انسانی کنٹرول کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک دوسرے سے مختلف زبانوں میں گفتگو کرنا ممکن

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں انسانی کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی معاہدے متعارف کرنے کے خواہش مند ممالک میں روس اور امریکا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں