سیلاب زدگان کا نیکلس تک نہ چھوڑنے والے کیا امداد دیں گے؟ مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی ہماری ترجیح، اب اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں، فرزند زرداری نے عوامی مفاد نہیں والد کے کیسز پر بات کی، انہوں نے اسکولز کا فرنیچر اور ادویات تک نہیں چھوڑیں، سیلاب زدگان کا نیکلس تک نہ چھوڑنے والے کیا امداد دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جو حکومت توشہ خانوں کا سامان نہیں چھوڑتی وہ عوام کے مفاد کا کیا سوچے گی۔

وزیر اعظم کے خلاف کب جے آئی ٹی بنے گی ؟ بلاول بھٹو زرداری

مراد سعید نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے دوران بھی سیاست کی، بل گیٹس نے اسمارٹ لاک ڈاوَن پالیسی کی تعریف کی تو انہوں نے بھی سراہانا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کو بنیادی ضرورت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورہ میرپور خاص کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے کہا کہ اگر ہم سب ایک پاکستانی ہیں تو وزیر اعظم کے خلاف کب جے آئی ٹی بنےگی ؟

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ تمام مقدمات سیاسی اور مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہیں جبکہ حکومت اور اس کے اتحادی اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں کا سامنا تک نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس سندھ کا لیکن ٹرائل راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔ اربوں کھربوں روپے کرپشن کے الزام لگا ئے جارہے ہیں، یہ مذاق بند کریں۔ توشہ خانہ ریفرنس ایسا ہے جیسے ایس ایچ او جعلی الزام لگا کر ظلم کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان واضح نظر آ رہے ہیں اور یہ کھوکھلا نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ کیا پانامہ صرف نواز شریف تک محدود ہے ؟

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب ایک پاکستانی ہیں تو وزیر اعظم کے خلاف کب جے آئی ٹی بنےگی ؟ آصف زرداری پر الزام ہے تحائف ملے تو پیسے ادا کیوں نہیں کیے؟ لیکن ہماری صرف ایک درخواست ہے کہ انصاف ہونا چاہیے،

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سابق صدر جھوٹے الزامات کا بھی جواب دیتے ہیں۔ حکومت ڈرامے بازی نہ کرے حصہ دو اور کام کرو۔ چپ رہ کر مدد کریں تاکہ ہم ڈیلیور کر سکیں۔ سندھ حکومت کراچی پر800 ارب روپے خرچ کرے گی۔


متعلقہ خبریں