کور کمانڈرز کانفرنس: آرمی چیف کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنگی تیاریوں کو بہتر بنانےکی ہدایت کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت آج کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطےکی بدلتی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔

فورم کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو ٹڈی دل،کورونا، پولیو اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔


اس کے علاوہ فورم کو افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور مغربی سرحدی صورتحال اور باڑ لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے تمام معاملات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 


متعلقہ خبریں