پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا


راولپنڈی: پاک فوج نے ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون 500 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ رواں سال پاک فوج نے یہ 11 واں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گر ایا

اس سے قبل پاک فوج نے 27 مئی کو بھی بھارتی جاسوس ڈرون کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

بھارت نےخطے کا امن داؤ پر لگادیا، چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹرمیں 600 میٹرتک پاکستانی حدود میں داخل ہو کر فضائی جائزہ لینےکی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون طیارے گرائے تھے۔

پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

بھارت کا پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے دوسرے دن ہی بھارت نے پھر مہم جوئی کی کوشش کی تھی تو پاکستان نے ستوال سیکٹر میں دوسرا جاسوس ڈرون گرایا تھا۔

پلوامہ واقعہ کے کچھ دن بعد بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون رکھ چکری سیکٹر میں پاک فوج نے گرایا تھا۔ وہ بھی پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک اندرآگیا تھا۔

2018 میں بھی ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2017 میں بھی بھارت کے ایک جاسوس ڈرون کو ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹر میں زمیں بوس کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں