نیشنل ٹی 20 کپ: چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

نیشنل ٹی 20 کپ: چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

لاہور: نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی حکمت عملی کیلیے چھ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق دفاعی چیمپئن ناردرن کی کپتانی عماد وسیم کریں گے جب کہ بلوچستان کی ٹیم کی قیادت حارث سہیل کریں گے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کریں گے جب کہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم ممتاز بلے باز بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی

ہم نیوز کے مطابق سدرن پنجاب نے شان مسعود اور صوبہ خیبرپختونخوا نے محمد رضوان کوکپتان برقرار رکھا ہے۔

نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے ملتان  میں شروع ہو گا۔ نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل ٹی 20 کپ: چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان ایونٹس سے قبل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں