کراچی: مروہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، پڑوسی کو گر فتار کر لیا گیا

کراچی: مروہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، پڑوسی کو گر فتار کرلیا گیا

کراچی: شہر قائد میں مروہ قتل کیس کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ مروہ قتل کیس کے سلسلے میں ملزم نواز کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن دوران تفتیش وہ اپنے بیانات مسلسل تبدیل کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مروہ قتل کیس کے میبنہ ملزم نواز کو دوران حراست تحقیقات میں بیانات کی تبدیلی کے باعث باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نواز، قتل ہونے والی معصوم بچی مروہ کا پڑوسی ہے اور پولیس نے اسے پہلے دن ہی حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لینے کی وجہ یہ ہے کہ محلے کے ایک شخص نے گراؤنڈ کی جانب اسے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق باقاعدہ گرفتار کیے جانے والے ملزم نواز سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب سے اغوا ہونے والی بچی مل گئی

شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری کی رہائشی مروہ جمعہ چار ستمبر کو صبح دکان پر کیک لینے گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی۔ معصوم مروہ کی نعش چھ ستمبر کی شب عیسیٰ نگری کے عقب میں واقع گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

مروہ کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پانچ سالہ بچی مروہ کے والد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے والےانسان نہیں، جانور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مروہ کے والد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے قاتل چھپ نہیں سکتے ہیں اور ہمیں جہاں تک بھی جانا پڑے جائیں گے۔

کراچی میں بچی سے زیادتی کیبعد قتل کا معاملہ:  18 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے اس موقع پر بچی مروہ کے والد کے لیے دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔


متعلقہ خبریں