کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب سے اغوا ہونے والی بچی مل گئی


کراچی:  کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ  سے آج صبح  مبینہ طور پر اغوا ہونے والی چار سالہ بچی مل گئی۔

پالیس کے مطابق 4 سالہ سارہ آلاصف اسکوائر کے قریب قبرستان سےملی۔ بچی کےاغوا کا مقدمہ پولیس نے آج صبح درج کیا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا بچی کو صبح نو بجے کالے رنگ کی گاڑی میں سوار نا معلوم افراد لیکر فرار ہوئےتھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں زیادتی کت بعد قتل ہونے والی مروہ کے کیس کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: اغوا، قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ مروہ قتل کیس کے سلسلے میں ملزم نواز کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن دوران تفتیش وہ اپنے بیانات مسلسل تبدیل کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مروہ قتل کیس کے میبنہ ملزم نواز کو دوران حراست تحقیقات میں بیانات کی تبدیلی کے باعث باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نواز، قتل ہونے والی معصوم بچی مروہ کا پڑوسی ہے اور پولیس نے اسے پہلے دن ہی حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لینے کی وجہ یہ ہے کہ محلے کے ایک شخص نے گراؤنڈ کی جانب اسے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق باقاعدہ گرفتار کیے جانے والے ملزم نواز سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں