ایل و سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید



راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چکوال کے رہائشی حوالدار لیاقت کی عمر 39 برس تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کونشانہ بنایا ہے جس کا موثرجواب دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

خیال رہے کہ  پاک فوج نے آج ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار بھی گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون 500 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ رواں سال پاک فوج نے یہ 11 واں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گر ایا

اس سے قبل پاک فوج نے 27 مئی کو بھی بھارتی جاسوس ڈرون کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

بھارت نےخطے کا امن داؤ پر لگادیا، چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹرمیں 600 میٹرتک پاکستانی حدود میں داخل ہو کر فضائی جائزہ لینےکی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔


متعلقہ خبریں