اسلام آباد ایئر پورٹ: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو حراست میں لے لیا

ذرائع کے مطابق رشیدعلی دبئی سے پی آئی اے کی پرواز سے اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ دوران امیگریشن مسافر کا نام بین الاقومی بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کی فہرست میں پایا گیا.

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے رشیدعلی کو حراست میں لے کر تحقیقات کے سیل منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے حامل دو مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچنے والے شمشیر علی کے پاس جعلی ویزہ تھا۔ مسافر سوات کا رہائشی تھا اور پی کے-895 سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ دوران ایمیگریشن مسافر کا ویزہ جعلی نکلا تو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی کامران علی چین سے اسلام آباد پہنچا تو اس نے ایمیگریشن حکام کے سامنے جنوبی کوریا کا ایمرجنسی پاسپورٹ پیش کیا تھا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ ایمیگریشن حکام نے شک ہونے کی بنیاد پر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے تنزانیہ کا جاری کردہ پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں ایمیگریشن حکام کے سامنے یہ بات آئی تھی کہ ملزم کامران علی نے 16 لاکھ روپے کے عوض کوریا اور تنزانیہ کی جعلی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔


متعلقہ خبریں