سمندر پار پاکستانیوں کو بینکاری کی سہولت: وزیراعظم کل روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کو بینکاری کی سہولت مہیا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کل روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیگر بینکوں کےاشتراک سے اس اہم سہولت کے تحت روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹس سےلاکھوں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوبینکاری کی سہولت میسر ہوگی۔

روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹس سے سمندر پارپاکستانی فنڈ کی منتقلی اور بل کی ادائیگی اورسرمایہ کاری کرسکیں گے۔ اکاوَنٹ کھولنے کے لیے ملک کی بینک برانچز اور سفارت خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس سہولت کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل آن لائن اکاوَنٹ کھول سکیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کھولنےکےلیےبنیادی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے پر صرف 48 گھنٹے لگیں گے۔ صارف غیرملکی کرنسی یا پاکستانی روپیہ میں اکاوَنٹ یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، وزیرخارجہ

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دوہری شہریت رکھنے والوں کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا، عدالت

بابر اعوان کے مطابق ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق بابراعوان کا کہنا تھا کہ انتخاب ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں