’ نوازشریف کے باہر جانے سے تحریک انصاف کے کارکن مضطرب ہیں‘



اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے باہر چلے جانے سے تحریک انصاف کے کارکن مضطرب ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ملک سے باہرکروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں،ان کی روزانہ تصاویر آ رہی ہیں، وہ  صحت یاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جو نوٹس ہوا ہے اس پر پاکستانی ہائی کمیشن کو ان سے رابطے کی کیا ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے پریشر مسلم لیگ ن کے اندرہے، وہ سزایافتہ ہیں اور ان کا کیس کمزور ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جس ڈاکٹرز کی رپورٹ لگائی ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ دھوکہ دہی کے ذریعے باہر گئے ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہاری قرار

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں، وہ صرف پاکستان کا پیسہ واپس کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرنوازشریف نہیں آ رہے تو شہبازشریف سے پوچھا جائے کیونکہ انہوں نے ہی گارنٹی دی تھی۔


متعلقہ خبریں