شنگھائی تعاون تنظیم: روسی صدر کی وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنک میٹنگ

شنگھائی تعاون تنظیم: روسی صدر کی وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنک میٹنگ

ماسکو: روس کے صدر ولادی مر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنگ میٹنگ کی ہے۔

زلفی بخاری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجویز

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت ایس سی او کے اراکین ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران روس کے صدر ولادی مر پیوٹن نے شریک وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا۔

ہم نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم فورم بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ  تعلقات اور خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنازعات کا خاتمہ : شنگھائی تعاون تنظیم کردار ادا کرے، عمران خان

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہم امورپر پاکستان اور تاجکستان کے نکتہ نظرمیں مماثلت کا پایا جانا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کثیرالجہتی جوائنٹ ورکنگ گروپس اہم فورمزہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کا تجارت اور سرمایہ کاری سمیت سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو بھارتی عزائم سے  مسلسل باخبر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ہندوتواسوچ کے ذریعے خطے کے امن واستحکام کو داوَ پرلگانا چاہتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستان کا 7 نکاتی ایجنڈا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک دیگر وزرائے خارجہ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی جس میں علاقائی روابط میں فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں