کراچی: ایف آئی اے کے نجی منی ایکسچینج کے چار دفاتر پر کامیاب چھاپے

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دفاتر پر چھاپے کامیاب چھاپے مارے ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا ایک اور ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں نجی منی ایکسچینج کے چار دفاتر پر چھاپے مار کر بھاری مالیت کی رقم برآمد کرلی ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے ہم نیوز کو بتایا کہ چار دفاتر پر چھاپے کے دوران ساڑھے 9  کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ مل گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کےدوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاوَنڈز اورکینیڈین ڈالرز سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو ملزمان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلی گراف ٹرانسفر کے میسجز بھی ملے ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کےخفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق نجی منی ایکسچینج کا مالک اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔


متعلقہ خبریں