پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید6افراد جاں بحق



عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار365 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد5ہزار540 رہ گئی ہے اور اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا کے 28 لاکھ50 ہزار 121 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 461، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار321، اسلام آباد میں 15 ہزار 804، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 356 اور گلگت میں 3 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 436 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں