وزیراعظم عمران خان آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے۔

حکومت کے اس اہم اقدام سے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو آن لائن  بینکاری کی جدید سہولیات میسر آئیں گی اور اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک برانچ، سفارت خانہ یا قونصلیٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سمندر پارپاکستانی فنڈ کی منتقلی، بل کی ادائیگی اورسرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سہولت کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنےکیلئے بنیادی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے پر صرف 48 گھنٹے لگیں گے۔ صارف غیرملکی کرنسی یا پاکستانی روپیہ میں اکاؤنٹ یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ایک بڑا اقدام ہے۔

ان اکاﺅنٹس میں فنڈزمکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔  روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں