ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد:  ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں جمعرات کو موسم خشک اور گرم رہےگا جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم ایجنسی میں بھی متعدد مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش بھی  متوقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش میر کھانی میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ، خانپور اور دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں