ذہن پڑھ کر اپنی ساخت بدلنے والا انوکھا لباس تیار


ذہن پڑھ کر اپنی ساخت بدلنے والا انوکھا لباس تیار کرلیا گیا۔ تھری ڈی لباس آپ کی دماغی لہروں کے مطابق جگمگائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک لباس جسے پنگولین ڈریس کا نام دیا گیا ہے اسے پہننے کے لیے سر پر 1204 ننھے سنسرز کا کمپیوٹر انٹر فیس کو بھی پہننا پڑتا ہے یہ تھری ڈی لباس دماغی لہروں کے مطابق جگمگائے گا۔

لباس پہننے کے بعد اگر آپ سکون محسوس کر رہے ہیں تو کپڑے کی روشنی مدھم اور سکون پہنچانے والے جامنی رنگ کی ہو جائے گی۔

پینگولین ڈریس کو جلد آسٹریا میں ہونے والے آرٹس ٹیکنالوجی اینڈ سوسائٹی فیسٹیول میں ریمپ واک کے دوران پیش کیا جائے گا۔

تناؤ کا شکار ہوں تو روشنیاں جلنے بجھنے لگیں گی جبکہ کپڑے میں موجود ایک موٹر اس طرح حرکت کرے گی جیسے پر حرکت کر رہے ہوں۔

ڈیزائنر نے اس لباس کو دماغی پیچیدگیوں کی عکاسی کا منفرد ذریعہ قرار دیا جو اس سے پہلے ایک ایسا روبوٹک لباس بھی تیار کر چکے ہیں جس میں ایسے سنسرز موجود تھے جو کسی کے بہت قریب آنے ہر پہننے والے کا دفاع کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا اور سب سے منفرد سپر اسٹور کھول لیا

اس لباس کو ہلکے وزن کے پائیدار نائیلون میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جس میں سنسرز اور تاروں کو تہوں میں چھپا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں