ن لیگ30دسمبر سے پہلے ش لیگ سے الگ ہو جائے گی، شیخ رشید



راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ ن لیگ30 دسمبر سے پہلے ش لیگ سے الگ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی اور شہبازشریف لیگ الگ ہونے سے بھی عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق وزیرریلوے نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں متفق نہیں ہیں یہ حکومت خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان صرف جلسہ جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن کی اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔ ن  لیگ اور پیپلزپارٹی کے حالات اور بھی برے ہونے والے ہیں۔ مریم نواز کی سیاست صرف لندن جانے تک  کی بات پر ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف دس ماہ سے سیروسیاحت کر رہے  ہیں  لیکن واپس نہیں آرہے اور مریم نواز کی پوری  کوشش ہے کہ وہ  کسی  طرح   بیرون  ملک چلی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ باہر جانے دیا جائے۔ نوازشریف نے نہیں آنا تھا نہ آئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا، پی ٹی آئی حکومت 3سال مزید عوام کی خدمت کرے گی۔


متعلقہ خبریں