حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، رانا ثنا اللہ

ایاز صادق کے خلاف بینرز حکومتی سرپرستی میں لگائے گئے۔

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے اور نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب احتساب کے ادارے کے طور پر نہیں چل رہا کیونکہ بلین ٹری انکوائری میں تو کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ حزب اختلاف رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کو ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور نیب کے سب لوگ بلیک میل ہو رہے ہیں تاہم عوام کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے اچھی خبر ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے حالات آ رہے ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ نیب کے لوگ اپنی نوکری کے غلام ہیں اور نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہلا سکتا۔ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ ن لیگ سے ش لیگ الگ ہو جائے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مزید برے حالات آ رہے ہیں اور 30 دسمبر تک حزب اختلاف کے حالات خراب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں