پی سی بی: انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخوں میں ردوبدل

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر19 کےاوپن ٹرائلزکی تاریخوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے شیڈول کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخوں میں ردو بدل تعلیمی ادارے 15 ستمبرسے کھولنے کے باعث کیا گیا ہے۔

انڈر 19 اوپن ٹرائلز16 سے 19 ستمبرتک  تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں لیےجائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے اس سے قبل ٹرائلز11 سے 19 ستمبرتک لینےکا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفے میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز پہلے روز ہوں گے جب کہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے۔

انڈر 19 کے اوپن ٹرائلذ میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کےاہل ہوں گے۔

پی سی بی کا ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کے لیے کھلاڑی 11 سے 14 ستمبر تک بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں