خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی پانچ رکنی ہے۔

وزیر اعظم کا خاتون اور کم سن بچی سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی پانچ رکنی کمیٹی کے کنوینر وزیر قانون پنجاب ہوں گے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جو پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کمیٹی کو اراکین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، شہزاد اکبر

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مسعود سلیم اور ڈی جی فرانزک ایجنسی بھی ارکین کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

خاتون سے مبینہ زیادتی: پولیس کا 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی آئندہ تین دن میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں