پشاور: ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری نے پستول نکال لی

پشاور: ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری نے پستول نکال لی

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے پر شہری آپے سے باہر ہو گیا اور پیٹرول پمپ عملے کو ڈرانے کے لیے موٹر سائیکل سوار نے پستول نکال لی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای، جدید ہیلمٹس سے کورونا مریضوں کی شناخت کی جانے لگی

صورت حال دیکھ کر پٹرول پمپ پر موجود شہریوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ متعلقہ تھانے میں شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

مذکورہ پیٹرول پمپ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی وجہ سے روز شہریوں سے الجھنا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر شہری عمل نہیں کرتے الٹا ہم سے لڑتے ہیں۔

سٹیزن پورٹل پر وزیرعظم عمران خان کو بھی مذکورہ واقعہ کی شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے پر ای چالان کے فیصلے پر عملدرآمد کل سے شروع

گزشتہ برس دسمبر میں خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی پابندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے جاری کیے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ٹریفک پولیس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں‌ کو پیٹرول فروخت نہ کریں‌۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی، چار کروڑ کے جرمانے ، تین لاکھ سے زائد چالان

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر پیٹرول پمپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں