پاکستان وبائی امراض سے نمٹنے والے6بہترین ممالک میں شامل

عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو وبائی امراض سے نمٹنے والے6 بہترین ممالک میں شامل کیا ہے۔

فہرست میں شامل ممالک میں پہلے نمبر پر تھائی لینڈ، دوسرے پر اٹلی، تیسرے نمبر پر منگولیا، چوتھے پر موریشیا، پانچویں پر یوروگویا اور چھٹے پر پاکستان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی وبا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آنے والے وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے ان ممالک سے سیکھنا ہوگا۔ یہ ممالک پوری دنیا کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 548 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں اب تک  کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 371 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 2056 کورونا متاثرین سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور  کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 5 ہزار 795 رہ گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں