ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ‘وینم’ کا دوسرا ٹریلر ریلیز


لاس ویگاس: روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی مارولز کی فلم وینم میں معروف اداکار ٹام ہارڈی سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وینم کا ایکشن، ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

فلم وینم ایسے شخص کی کہانی ہے جس کی زندگی خلائی مخلوق سے ملنے والی بے پناہ طاقت کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے۔

فروری میں فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

فلم کا مرکزی کردار مارولز کے ہم نام مزاحیہ کردار سے لیا گیا ہے جو 2014 کی فلم امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو میں سامنے آیا تھا۔

فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

‘وینم’ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر کے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔


متعلقہ خبریں